اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی، منگل کو سماعت کے دوران آصف علی زرداری اور انکے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کو ضمانت قبل از گرفتاری دے رکھی ہے، ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہاں درخواست دائر کردی ہے، نئے آرڈیننس کے بعد نیب کیسز میں ملزمان کی ضمانت کیلئے احتساب عدالت کو اختیار دیدیاگیاہے،دلائل سننے کے بعد عدالت نے پانچ لاکھ روپے مالیت مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرکے سماعت23 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔