کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے۔برداشت اوررواداری کے عالمی دن پرپیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم رواداری اورعدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے جوہرذی شعورکے لئے باعث تشویش ہے۔رواداری کوفروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیاں،غیرمنصفانہ فیصلے، آمریت کا باربارمسلط ہونا اورجمہوریت کوپھلنے پھولنے سے روکنا عدم برداشت کے اسباب ہیں۔