• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ اجلاس میں قانون سازی پر علی محمد خان اور رانا ثنا اللّٰہ آمنے سامنے آگئے

وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللّٰہ آمنے سامنے آگئے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر علی محمد خان اور رانا ثنا اللّٰہ نے گفتگو کی۔

علی محمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور دیگر بل کثرت رائے سے منظور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف فورمز پر اپوزیشن کے ساتھ بلوں پر بحث کی گئی، اگر قانون سازی میں کہیں ابہام ہے تو اپوزیشن نشاندہی کرے۔

وزیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ ن لیگ ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے وہیں چھانگا مانگا کی سیاست کرتی ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 26 لوگ کل رات تک ہمارے ساتھ رابطے میں تھے، حکومت کا اعتماد کھو دینے پر ہماری خوشی ہوا میں نہیں تھی۔

انہوں نے علی محمد خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے رابطے نہیں کرتے پی ٹی آئی کے لوگ ہم سے رابطے کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید