• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، 9 ڈویژن کے کالجز میں 3 ہزار انٹرن اساتذہ بھرتی ہوں گے

پنجاب بھر کے 9 ڈویژن کے کالجز میں 3 ہزار انٹرن اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز پنجاب نے ڈائریکٹر کالجز کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں رواں سال ہی بھرتیاں کرنے کی ہدیت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان اور ملتان بھی اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے 33 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید