• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج نوجوت سدھو سمیت 111 سکھ یاتری پاکستان آئیں گے

کرتارپور میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقاریب جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھٹنڈہ یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر نیلم اگریوال سمیت 28 سکھ یاتریوں نے دربار پر حاضری دی۔

آج بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ، صدر پنجاب کانگریس کمیٹی نوجوت سنگھ سدھو اور ڈپٹی وزیراعلیٰ سمیت ایک سو گیارہ یاتری کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان آئیں گے۔

سی ای او کرتارپور راہداری محمد لطیف کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے بعد یاتریوں کو دربار لایا جائے گا۔

بابا گرونانک کے 552ویں جنم دن کی مرکزی تقریب ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت نے 16 مارچ 2020 سے کرتارپور راہداری کورونا وائرس کے باعث بند کی تھی۔

تازہ ترین