• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے حق میں عدلیہ کے اندر سے تیسری بڑی گواہی آگئی، مریم نواز

اسلام آباد (ایجنسیاں، جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات میں وزیراعظم کو عدالتوں کے چکر لگوائے گئے، جعلی مقدمات میں 200 سے زائد پیشیاں بھگتیں، گلگت بلتستان کے سابق چیف کا بیان حلفی نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی ہے جو عدلیہ کی طرف سے سامنے آئی ہے، رانا شمیم کے انکشافات پر سب سے پہلا نوٹس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو جانا چاہیے تھا، بیان حلفی آتا ہے تو اس پر جواب بھی بیان حلفی میں ہی آنا چاہیے، پی ٹی آئی پہلے دن سے وینٹی لیٹر پر تھی اور اب یہ اختتام کے نزدیک ہے، نوازشریف کو باعزت بری کیا جائے، فوری الیکشن کرائے جائیں، ن لیگ عدم اعتماد والوں کے ساتھ نہیں جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے اور نواز شریف کو اللہ کی ذات پر یقین تھا تاہم مجھے یہ معلوم نہ تھا کہ یہ دن جلدی آئے گا۔

تازہ ترین