• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گھر کے دروازے پر دستک دی اور لڑکی کے باہر آنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں نامعلوم ملزمان نے دروازے پر دستک دی، جیسے ہی لڑکی باہر آئی ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے 15 سالہ قمروش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

’جیو نیوز‘ نے اہلِ خانہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین