• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے الیکشن میں ووٹنگ مشین کا استعمال ہوگا یا نہیں، ابھی نہیں کہا جاسکتا، سیکریٹری الیکشن کمیشن


سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگلے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوگا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ووٹنگ مشین کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں۔

 قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہوں گی یہ جانچنا بھی باقی ہے۔

تازہ ترین