جنوب مشرقی ایران میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
تہران سے ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ مسلح افراد سے جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکارہلاک ہوگئے۔ جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں ایک کرنل بھی شامل ہے۔
ادھر کرمان کے پولیس چیف نے بتایا کہ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور مسلح گروہ کے درمیان جھڑپیں 24 گھنٹے تک جاری رہیں۔
دریں اثنا ایرانی میڈیا نے مزیدبتایا کہ جھڑپوں میں مسلح گروہ کے دو افراد بھی مارے گئے۔