• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد ماہر معاشیات ڈاکٹر عدنان کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے چیف اکانومسٹ آفیسر مقرر

پاکستانی نژاد ماہر معاشیات ڈاکٹر عدنان  خان کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے چیف اکانومسٹ آفیسر مقرر ہوگئے۔ وہ جنوری 2022 میں اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے۔

ڈاکٹر عدنان خان کئی برسوں سے لندن اسکول آف اکنامکس (ایل ایس ای) میں بحیثیت اکیڈمک ڈائریکٹر اور پروفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عدنان کا آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، انہوں نے 1995 میں سول سروس کے امتحان میں اوّل پوزیشن حاصل کی تھی۔

ڈاکٹر عدنان سینٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان کے بانی رکن بھی ہیں۔

تازہ ترین