• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت جہاں کی شادی غیرقانونی قرار، میری سالگرہ کا بہترین تحفہ، سابق شوہر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی اور پھر علیحدگی دونوں سرخیوں میں رہی۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں نے شادی کے بعد سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور پھر ان کے حاملہ ہونے کی خبر اور بعد میں بچے کی ولادت ہوئی۔آج کل نصرت جہاں اداکار یش داس گپتا کے ساتھ رہ رہی ہے اور یش داس گپتا نے اس بچے کا استقبال کیا ہے۔ اب نکھل جین اور نصرت کی علیحدگی پر قانونی مہر لگ گئی ہے کیونکہ علی پور کورٹ نے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی کو غیرقانونی قرار دےدیا ہے۔خیال رہے کہ نصرت جہاں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کی نکھل جین سے شادی ترکی میں ہوئی تھی اوروہ شادی بھارتی میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے ،اس لئے یہ شادی غیر قانونی ہے۔تاہم علی پور کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نصرت جہاں کےسابق شوہر نکھل جین نے کہا کہ میری سالگرہ پر اس سے بڑھ کر تحفہ کیا ہوسکتا ہے۔یہ ”سالگرہ کا بہترین تحفہ“ہے۔ بقول نکھل جین ”میں نے جو مقدمہ دائر کیا تھا وہ جیت گیا ہوں۔ میں اپنی سالگرہ پر یہ خبر پا کر بہت خوش ہوں۔ صرف میں ہی نہیں میرے والد بھی بہت خوش ہیں۔ نصرت کے سابق شوہر نے کہا کہ فتح نے دونوں کے درمیان تمام قانونی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

تازہ ترین