• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے صنعتکاروں کو بھی گیس نہ ملنے کی شکایت

ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، کراچی کے صنعتکاروں نے بھی گیس نہ ملنے کی شکایت کردی ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں سردیوں میں گیس کے بحران پر بات کرنے کے لیے آنے کا وعدہ کرکے گئے تھے، مگر 5 دفعہ بلانے کے باوجود بھی نہیں آئے۔

پروگرام میں حکومتی رپورٹس اور حقائق پر مبنی 5 سوالات اٹھا دیے گئے۔

پروگرام کے مطابق نیپرا کی رپورٹ، ایل این جی ٹرمینلز کی کیپیسٹی کے مطابق استعمال نہ کرنے، تاخیر سے ٹینڈر، گیس پائپ لائن اور نئے ٹرمینل پر اب تک کام شروع نہ ہونے کا جواب وزیراعظم وزیر توانائی سے لیا جائے۔

تازہ ترین