• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں تفریحی مقامات کی اپ گریڈیشن کیلئے انتظامیہ متحرک

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے سیاحتی وژن کے تحت ملتان میں تفریحی مقامات کی اپ گریڈیشن کیلئے ڈویژنل انتظامیہ متحرک ہے۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے قلعہ کہنہ قاسم باغ، لنگر خانہ، وضو پانی سٹوریج کا دورہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سٹیڈیم سے ملحقہ 30 دکانوں کی بحالی بارے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔دکانوں کی ملکیتی رپورٹ کے بعد کیس بلڈنگ سٹرکچر سرویلنس کیلئے بھیجا گیا جس سے دکانوں کی حالت کی انجنئیرنگ بنیادوں پر جانچ ہوگی۔ دکانوں کی حالت زار کی رپورٹ کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ دکانوں کی فعالی و نیلامی بارے ایس او پیز بنائے جائیں گے جس میں آرٹ اینڈ کلچر، علاقائ کھانوں اور دیگر تفریح کیلئے دکانیں دی جائیں گی اور اس عمل کی شفافیت کیلئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کرکے شہریوں کو تحفہ دیں گے۔ وضو کے پانی کا سٹوریج سسٹم بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ جبکہ لنگر خانہ کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔
تازہ ترین