• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن سے فرار کے حیلے بہانے بنا رہی، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن سے فرار کے حیلے بہانے بنا رہی ہے۔ حکمرانوں کو اپنی غیرمقبولیت کا یقین ہے اسی لیے آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے ابھی سے تشکیل دئیے جا رہے ہیں۔ عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے،اس سے بڑھ کر کیا ظلم ہوگا کہ غریب اپنے بچے کو اسکول نہیں بھیج سکتا اور والدین کا علاج افورڈ نہیں کرسکتا۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر غریب طبقات کو اوپر اٹھائے گی اور عوام کی مایوسیوں اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس اور لوئر دیر میں کارکنان جماعت اسلامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آٹھ برسوں سے صوبہ میں حکومت کررہی ہے مگر حالات میں بہتری کی بجائے مزید ابتری آئی۔

تازہ ترین