دبئی (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جیف ایلرڈائس کو کل وقتی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا ہے۔ وہ آٹھ سے اس عہدے پر کام کررہے تھے، انہیں بھارت سے تعلق رکھنے والے مانو سواہنی کو معطل کرکے مارچ میں عارضی طور پر عہدہ سونپا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل آئی سی سی میں جنرل منیجر کرکٹ رہے، انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا میں بھی بطور جنرل منیجر کرکٹ آپریشنز بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے تقرری پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا فوکس کھیل کیلئے صحیح چیزیں کرنے پر ہوگا۔