• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں مہنگی چینی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع راولپنڈی کے تمام شوگر ڈیلرز اور مارٹ والوں کو ایک لاکھ سے زیادہ چینی کے تھیلے مہیا کر دیئے گئے جو کہ ضلع بھر کی پرچون دکانوں پر فروخت کیلئے 5دسمبر تک کافی ہیں۔ 5دسمبر تاحکم ثانی کسی پرچون فروش اور مارٹ، کیش اینڈ کیری، سیو مارٹ یا کسی سی ایس ڈی کو 90روپے سے مہنگی چینی بیچنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر صورت90 روپے فی کلو چینی کی دستیابی یقینی بنائیں اور مہنگی چینی فروخت کرنے والے دکان داروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز، پرائسز، اوزان و پیمائش راولپنڈی عبدالقدوس طور نے کہا ہے کہ عوام اپنے اپنے علاقوں میں پرچون فروش دکان داروں سے 90روپے فی کلو چینی کا تقاضا کریں‘ اسکے باوجود اگر کوئی مہنگی چینی فروخت کرنے تو فون نمبر 0519292529‘ 0519259268پر یا اُنہیں براہ راست دفتر میں آگاہ کیا جائے تاکہ بلیک مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔
تازہ ترین