• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سعودی سفارتکار قتل کیس، جے آئی ٹی نے ایف آئی اے کی معاونت حاصل کرلی


کراچی میں قتل کیے گئے سعودی سفارت کار کے کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی معاونت حاصل کرلی ہے۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے جے آئی ٹی کے ہمراہ سعودی قونصلیٹ میں سعودی وفد کو بریفنگ دی جبکہ اس سے قبل وفد نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کی۔

حکام کے مطابق جے آئی ٹی نے ایف آئی اے سے ملزمان اور ان کے اہلخانہ کی گزشتہ 12 سالوں کی ٹریول ہسٹری مانگی گئی ہے۔

حکام کے مطابق جے آئی ٹی کا اجلاس ہر 15دن میں ہوگا اور ہر ماہ سعودی وفد کو اس معاملے پر بریفنگ دی جائے گی۔

کراچی میں سعودی سفارت کار حسن القہتانی کے قتل کی جے آئی ٹی نے تحقیقات میں مدد کے لیے ایف آئی اے کی معاونت حاصل کرلی۔

حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ ایف آئی اے سے ملزمان اور ان کے اہلخانہ کی ٹریول ہسٹری مانگی گئی ہے، ٹریول ہسٹری گزشتہ 12سال کی طلب کی گئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر 15دن میں جے آئی ٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں ہر پہلو پر غور کیا جائے گا جبکہ ہر ماہ سعودی وفد کو تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس سے قبل سعودی وفد نے گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفد کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہارکیا گیا تھا۔

اس کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر جے آئی ٹی اراکین کے ہمراہ سعودی قونصلیٹ گئے اور اب تک تحقیقات میں پیشرفت پر آگاہ کیا۔

تازہ ترین