• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2011 میں سعودی سفارتکار کا قتل، نئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل


کراچی میں سال 2011ء میں سعودی سفارتکار کے قتل کی تحقیقات کے لیے نئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نئی تحقیقاتی ٹیم سعودی عرب کی درخواست پر بنائی گئی ہے، جس کی سربراہی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی عمر شاہد کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے نئی انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی درخواست کچھ اہم معلومات ملنے پر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی تحقیقاتی ٹیم عمر شاہد کی سربراہی میں کام کرے گی، جس کے دیگر اراکین میں سی ٹی ڈی افسران، آئی ایس آئی، آئی بی اور رینجرز افسران شامل ہیں۔

سعودی سفارت کار حسن قہتانی کو 2011 میں ڈیفنس میں قتل کردیا گیا تھا، ماضی میں ہائی پروفائل قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ٹیم بنائی گئی تھی۔

ماضی کی تحقیقاتی ٹیم کا آخری اجلاس 2019 میں ہوا تھا، اس کیس میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی تھیں۔

تازہ ترین