بیجنگ (جنگ نیوز) چینی ٹینس کھلاڑی پینگ شوائی نے منظر عام پر آنے کے بعد انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر تھوماس باخ سے ویڈیو کال پر بات کی اور انہیں خود سے متعلق سب کچھ ٹھیک ہونے سے متعلق بتایا۔ آئی او سی نے ایک بیان میں کہا کہ پینگ شوائی نے اتوار کو صدر تھامس باخ کے ساتھ 30 منٹ کی کال کی اور کہا کہ وہ بیجنگ میں گھر پر محفوظ ہیں،انہوں نے اپنی پرائیویسی کے احترام کی درخواست کی۔ تاہم اس کے باوجود خواتین کی عالمی ٹینس تنظیم نے کہا ہے کہ شوائی نے صورتحال اور معاملات زندگی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ۔گفتگو خدشات ختم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے کیونکہ صورت حال پر پھیلی دھند چَھٹی نہیں ہے۔