• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، رانا شمیم کیخلاف درخواست، فائل چیف جسٹس کو ارسال

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کیخلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے چیف جسٹس کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے موقع پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسارکیا کہ کیا یہ معاملہ چیف جسٹس کی عدالت میں پہلے سے زیر التوا نہیں؟ درخواست گزار وکیل چوہدری اکرم نے کہا کہ جی بالکل چیف جسٹس کے پاس پہلے سے زیر التوا ہے۔ اس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ پھر مناسب یہی ہے یہ فائل بھی چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔

تازہ ترین