اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)بیوی کے نہ ماننے پر باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو فائر مار کر قتل کر دیا۔صبا شوہر مقصود سے جھگڑ کر میکے آئی ہوئی تھی،صارم ہسپتال جاکر دم توڑ گیا،ملزم فرار،پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ7جی ڈی کے رہائشی مقصود کی شادی قصبہ25جی ڈی میں صبا بی بی کے ساتھ ہوئی،صبا بی بی اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کر میکے آ گئی،وقوعہ کے روز مقصود اپنی ناراض بیوی کو منانے آیا،مقصود کے تقاضے پر اس کی بیوی صبا بی بی ساتھ جانے پر رضامند نہ ہوئی،دونوں میں جھگڑا ہو گیا طیش میں آ کر مقصود نےسوئے ہوئے اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔