• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فوڈ اتھارٹی کا 10مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)کوئٹہ شہر میں ناقص خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں مراکز کے معائنے کے دوران 10 مراکز پر جرمانے عائد جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کر دئیے ۔ خدائیداد روڈ اور کاسی روڈ میں 3 بیکنگ یونٹس کے خلاف بی ایف اے حکام کی بارہا تنبیہ و ہدایات کے باوجود صفائی کے انتظامات بہتر نہ کرنے ، زنگ آلود مشینری ، پروڈکشن میں غیر معیاری فوڈ کلرز کے استعمال و تیار اشیاء کی نامناسب اسٹوریج اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر کارروائی کی گئی ، 2 جنرل سٹورز کو زائد المیعاد خوردنی اشیاء پیکٹ دودھ ، بسکٹ اور غیرمعیاری و ممنوعہ قرار دئیے گئے کوکنگ آئل برآمد ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں جان محمد روڈ و ملحقہ علاقوں میں اشیاء خوردونوش کے مراکز کے معائنے پر ایک میٹ شاپ کو وارننگ نوٹس کے باوجود دکان کے باہر گوشت لٹکانے و گندے کٹنگ اوزار کے استعمال ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 بیکنگ یونٹ اور 1 ملک شاپ ، ایکسپائرڈ خوردنی مصنوعات ، ممنوعہ کوکنگ آئل ، گٹکاپان پراگ و چائنیز نمک کی فروخت پر 1 جنرل اسٹور جبکہ زائد المیعاد کولڈڈرنکس کی موجودگی پر 1 بریانی شاپ پر جرمانے عائد کئے گئے۔ مزید برآں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لیبارٹری تجزیئے کیلئے مختلف اشیاء جن میں فوڈ کلرز ، بوٹلڈ واٹر اور فلیورڈ ملک شامل تھے کے نمونے بھی حاصل کئے ۔
تازہ ترین