پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے شہر میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے کی خاطر خصوصی نئی حکمت عملی کے تحت شہر کے10مختلف علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں۔ نئی حکمت عملی کے تحت پشاور پولیس نے چاروں ڈویژنز کے مختلف تھانوں کی حدود میں10 مقامات پر انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں جن میں کمانڈوز، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں نے بھی حصہ لیا، آپریشنز کے دوران12 خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح287 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ103غیر رجسٹر ڈ کرایہ داروں اورغیر قانونی مقیم13 افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح ہوائی فائرنگ میں ملوث17افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ،گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کے قبضہ سے7 کلاشنکوف، 8 رائفل، 3 شارٹ گن ،53 پستول جبکہ سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ۔