• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی امداد کیلئے 600 ملین ڈالر کا ہدف مکمل ہوگیا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی امداد کیلئے اس کی حالیہ اپیل کا 600 ملین ڈالر کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔

عالمی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کیلئےعالمی ادارے کی تازہ اپیل اب 100 فیصد فنڈڈ ہے۔

اقوام متحدہ نے ستمبرمیں جینیوا میں ہونے والے اجلاس میں عالمی ڈونرز سے افغانستان کیلئے فوری مدد کی درخواست کی تھی۔

اس امداد کے مرکزی ڈونرز امریکا، یورپی ملک اور جاپان ہیں، فنڈز سے افغانستان میں 11 ملین افراد کی مدد کی جانی ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق افغانستان ایک انسانی تباہی کے دہانے پر ہے، جس کی نصف سے زائد آبادی کو موسم سرما کے دوران خوراک کی قلت کا خطرہ ہے۔

تازہ ترین