• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام وزیراعظم کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، فضل الرحمان

Fazl Ur Rehman Addressed Public Gathering In Dik
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوری نظام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم کواطمینان دلاتاہوں کہ عوام کی بڑی صف آپ کےپیچھے کھڑی ہے، پاناما بھونچال پرسنجیدگی کےساتھ وزیراعظم نے کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فصل الرحمان نے کہا کہ عوام کی قوت جمہوریت کی روح ہے ، عوام وزیراعظم کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن ،استحکام اورجمہوریت کا تسلسل چاہتےہیں،تمام سیاسی جماعتوں سےکہتاہوں اختلاف اورتنقیدکرناآپکاحق ہےلیکن اختلاف حدود میں رہے۔

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ کے پاس1983 میں اتنا پیسا تھاکہ ٹیکس سےبچنےکیلئے باہرکمپنیاں بنائیں اور 1987 میں اتنے غریب تھے کہ گھر بنانے کیلئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نواز شریف کو پلاٹ دینے کی درخواست دے دی، بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، وزیراعظم نہیں شور مچانے والا خود چور نکلا، وزیراعظم نے تحقیقات کے لیے اپوزیشن کی ہر بات مانی لیکن اپوزیشن نے راہ فرار اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ جو کل جمہوریت کیلئے خطرہ تھے وہ آج کسی صورت جمہوریت کے محافظ نہیں ہوسکتے، اختلاف ایسا ہونا چاہئے جس سے جمہوریت کو تحفظ ملنے کی ضمانت ملے، ایسا نہ ہو کہ جمہوریت کو نقصان پہنچنے پر پھر بعد میں پچھتانا پڑے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ایک صاحب نے لندن جاکر ایک پاکستانی مسلمان کے مقابلے میں ایک یہودی کی حمایت کی ، پاکستان میں آنے والی آوازیں یہاں کی نہیں باہر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست پر وہ لوگ قابض ہونا چاہتے ہیں جو ملکی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہیں، ایسے عناصر پاکستان کی سیاست پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ترقی کا آغاز ہوچکا ہے ، انشاء اللہ سے سفر کامیابی سے اپنے انجام کو پہنچے گا۔
تازہ ترین