• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی PSL سیون میں کس ٹیم کا حصہ ہونگے ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل سیون میں کس ٹیم کا حصہ ہونگے ابھی انہیں بھی معلوم نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ملتان سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کے مالکان ان سے محبت کرتے ہیں ، لیکن پی ایس ایل کا اگلا سیزن وہ کس ٹیم سے کھِیلیں گے یہ فیصلہ وقت پر چھوڑتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 7 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان ڈرافٹ اور لیگ کے شیڈول پر گزشتہ روز مشاورت ہوئی اور اس حوالے سے آج بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈرافٹ کے لئے 6 اور 8 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ کراچی سے 25 جنوری کو شروع کرنے کی تجویز ہے،جبکہ لیگ کا دوسرا مرحلہ 5 فروری سے لاہور میں شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگ کیلئے ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد 15 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین