• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے 52 پر 6 آؤٹ، سری لنکا فتح کے قریب

سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کے لیے 4 وکٹیں درکار ہیں۔

گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز مہمان ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں لڑکھڑا گئی۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے، جس کے بعد میچ میں سری لنکا کی فتح کے امکانات روش ہوگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو اس کی 6 وکٹیں 52 رنز پر گر گئیں۔

ٹیسٹ میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 296 رنز جبکہ سری لنکاکو 4 وکٹیں درکار ہوں گی۔

سری لنکا نے دوسری اننگز 191 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید