• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے بیشتر افسران کے چارج چھوڑنے کا امکان، ذرائع


روٹیشن پالیسی کے تحت سینئر افسران کے تبادلوں کے بعد سندھ پولیس کے بیشتر افسران کے چارج چھوڑنے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

سندھ پولیس میں روٹیشن پالیسی کے تحت سینئر افسران کے تبادلے کے معاملے پر کراچی میں ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں سینئر افسران کی ملاقات ہوئی، جس میں ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر، ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نعیم شیخ بھی تھے، افسران نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اظہار وجوہ کے نوٹس کے بعد فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی کل وزیراعلیٰ سندھ سے رسمی ملاقات کے بعد چارج چھوڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے کسی افسر کو چارج چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کی ہدایت نہیں کی۔

تازہ ترین