• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن کی وزیراعظم چند گھنٹوں بعد ہی مستعفی ہوگئیں

سوئیڈن کی نومنتخب خاتون وزیراعظم نے تقرری کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔ اسٹاک ہوم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بجٹ پاس نہ ہونے اور حکومت سے اتحادی پارٹی کے الگ ہونے پر میگڈیلینا اینڈرسن نے استعفیٰ دیا۔ 

میگڈیلینا اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اتحادی پارٹی کے ساتھ چھوڑنے پر مخلوط حکومت کواستعفیٰ دینا ہوتا ہے۔ ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرناچاہتی جس کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ صرف بطور سربراہ سوشل ڈیموکریٹس پر مشتمل اقلیتی حکومت جلد دوبارہ اس عہدے پر منتخب ہونےکی امید ہے۔ 

یاد رہے کہ سوئیڈش پارلیمنٹ نے چند گھنٹے قبل ہی وزیرخزانہ میگڈیلینا اینڈرسن کو وزیراعظم منتخب کیا تھا۔

تازہ ترین