گوادر پورٹ پر نصب تمام کرینز ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،چین سے پانچ نصب شدہ خراب کرینز کے آلات لے کر جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر اندازہوگیا ۔
ذرائع گوادر پورٹ کے مطابق چین نے تین ماہ میں گوارد بندرگاہ کی کرینز بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا اکتوبر میں گوادر ریتوڈیرو روڈ کی تکمیل سے پہلے پورٹ ہینڈلنگ عالمی معیارکے مطابق کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لئے دو نئی ہیوی ایس ٹی ایس کرینز اگلے ماہ گوادر آئینگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گوارد پورٹ پر پانچ کرینز کو دوباہ مرمت کرنے کے لئے چین سے کرینز کے آلات کے ساتھ جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا۔ جہاز 5 نصب شدہ پرانی کرینز کے آلات لے کر بندرگاہ پہنچا ہے ۔