• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے نئے پروجیکٹ ’’ اے مشتِ خاک‘‘ میں اداکار فیروز خان اور ثنا ءجاوید بہت جلد دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ثنا جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اس نئے پروجیکٹ کی پہلی جھلک جاری کردی ہے، جس میں ثناءجاویدکو سفید رنگ کا لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے ڈرامے کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ پروجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے‘۔دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے اس نئے پروجیکٹ میں اپنے کردار سے مداحوں کو متعارف کروایا ہے۔اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر احسن طالش ہیں۔

تازہ ترین