• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ ہر سال بڑی ہونے کے بجائے چھوٹی کیوں ہوجاتی ہیں، یاسر کا اقرا کی سالگرہ پر پیغام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار یاسر حسین نے اپنی بیوی اور اداکارہ اقراء عزیز کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہر سال بڑی ہونے کے بجائے چھوٹی ہوجاتی ہیں۔اداکارہ اقراء عزیز کی سالگرہ کے موقع پر یاسر حسین نے ایک انوکھا پیغام لکھا اور ساتھ ہی کچھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔یاسر حسین نے اپنے پوسٹ میں اپنی بیگم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے بیوی نمر 1 اور مجھے آپکو ’ I Love You‘ کہنے کی ضرورت نہیں ہےانہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہماری محبت کی نشانی کیبر کی صورت میں موجود ہے اور محبت کے اظہار سے اب تک کے سفر میں آپ خوبصورت رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جیسے سفر چل رہا ہے اگر ویسے ہی چلتا رہا تو میں بہت خوش ہوں لیکن ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ آپ ہر سال بڑی ہونے کے بجائے چھوٹی کیوں ہوجاتی ہیں۔

تازہ ترین