• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاقتور شہری حکومت کے دور میں کمرشلائزیشن ہوئی، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 2001 ء میں انتہائی طاقتور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے دور میں کمرشلائزیشن کا عمل شروع ہوا تھا، 2003میں اور پھر2005میں کمرشلائزیشن ہوئی اور کراچی کی سڑکوں کو کمرشلائزڈ کیا گیا، پہلے جس گھر میں صرف ایک خاندان رہتا تھا اب وہاں بیس بیس خاندان رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کراچی سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کا 30 فیصد لینڈ کنٹرول کے ایم سی باقی دیگر اداروں کے پاس ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شارع فیصل پر مختلف اداروں کا ہولڈ ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ پارکس میں زبردست کام چل رہا ہے جب میں کے ایم سی بھی نہیں آیا تھا انوائرمنٹ میں تھا جب بھی پارکس کے کام کر رہا تھا، فروری میں سیزن شروع ہوگا تو بھرپور انداز میں شجر کاری کی جائے گی۔

تازہ ترین