• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بلدیاتی انتخابات، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے نصب ہونگے

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور، بلدیاتی انتخابات،حساس پولنگ اسٹیشنوں؎پر کیمرے نصب ہونگے،17اضلاع میں انتخابات 19دسمبر کو ہونگے، پولنگ ،ووٹوں کی گنتی کی ریکارڈ نگ کیلئے الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری کو خط، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں 19نومبر کو ہونےوالے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کاعمل اور ووٹوں کی گنتی ریکارڈ نگ کے لئے صوبے کے حساس قرارد ئیے جانے والے پولنگ اسٹیشنوں کے تمام پولنگ بوتھس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے نام جاری ہونےوالے خط میں چیف سیکرٹری کی توجہ الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 59(12) اور رول ٹو کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاگیا کہ کسی بھی حلقے کی پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کی تیاری کے وقت اگر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کسی پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس قراردے تو اس پولنگ سٹیشن کے ہر پولنگ بوتھ میں مناسب سیکورٹی کے لئے الیکشن کمیشن سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جاسکتے ہیں ۔

تازہ ترین