• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی تحریک اور لانگ مارچ پر PDM تذبذب کا شکار

اسلام آباد (طارق بٹ) احتجاجی تحریک اور لانگ مارچ پر PDM تذبذب کا شکار، کثیر الجماعتی اپوزیشن اتحاد تاثر دے رہا ہے کہ یہ سڑکوں پر احتجاج شروع کرنے کے بارے میں کسی حتمی فیصلے پر پہنچنے والا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) وفاقی دارالحکومت تک لانگ مارچ لے جاتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے پر عدم فیصلہ اور تذبذب کا شکار ہے۔ 

کثیر الجماعتی اپوزیشن اتحاد یہ تاثر دے رہا ہے کہ یہ سڑکوں پر احتجاج شروع کرنے کے بارے میں کسی حتمی فیصلے پر پہنچنے والا ہے لیکن ہر بار اس کے اجزاء کے درمیان اتفاق رائے کی کمی کی وجہ سے یہ کانپ کر رہ جاتا ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں لیکن ان کے دیگر ساتھی ان کے خیال سے متاثر نہیں ہیں جس نے ان کے لیے مایوسی پیدا کر دی ہے۔ 

پاکستان مسلم لیگ نوا ز یہ توقع کرتے ہوئے ڈانواں ڈول نظر آتی ہے کہ ابھرتی ہوئی صورتحال پی ڈی ایم کو فائدہ مند حالت میں لے جا سکتی ہے۔

تازہ ترین