وزیراعظم میاں نواز شریف کے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران پودے ہٹانے کے معاملے کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نوٹس لے لیا ہے۔
محکمہ جنگلات کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر 6 انچ کے 70 پودے این ایچ اے حکام نے ہٹا دیے تھے، پودے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہٹائے گئے تھے۔
محکمہ جنگلات کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا،این ایچ اے کے مزید 10اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔