سرگودھا(نمائندہ جنگ)سرگودھا کے سرکاری اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون نے فٹ پاتھ پر ہی بچے کو جنم دیدیا۔ خاتون کی خون میں لت پت فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ۔ بھاگٹانوالہ کی 30 سالہ پروین بی بی کوڈ لیوری کیلئے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال لایا گیامگر عملہ کی طرف سے بروقت طبی امداد فراہم نہ کی گئی ۔