• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی ٹک ٹاکر اسکارلٹ جوہانسن سے مشابہت کی وجہ سے پریشان ہوگئیں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) مارول اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن سے مشابہت رکھنے والی روسی ٹک ٹاکر لڑکی نے تنگ آ کر کہا ہے کہ بس اب وہ اپنی زندگی جینا چاہتی ہیں۔24 سالہ ٹک ٹاکر ایکَٹرینا شُمسکایا کا چہرہ ہولی وڈ اداکارہ سے اتنی زیادہ ملتی ہے کہ انھیں روسی اسکارلٹ جوہانسن بھی کہا جانے لگا ہے، اور اکثر اوقات لوگ انھیں اسکارلٹ سمجھ کر بات کرنے لگتے ہیں۔شروع میں تو ایکَٹرینا کو یہ سب اچھا لگا لیکن اب وہ اتنی تنگ آ گئی ہیں کہ انھوں نے کہا میں اپنی زندگی چاہتی ہوں، بلیک وِڈو فلم کی اداکارہ (اسکارلٹ) سے مشابہت اب مجھے رلا دیتی ہے۔ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 20 لاکھ فالوورز رکھنے کے باوجود، جوہانسن کے ساتھ ان کی غیر معمولی مشابہت کی وجہ سے ایکَٹرینا شُمسکایا نے کہا کہ انٹرنیٹ پر ایسے لوگ ہیں جو مجھے اسکارلٹ کے ساتھ خلط ملط کر دیتے ہیں، حالاں کہ میں بس تھوڑی سی ان کی طرح دِکھتی ہوں۔ایکَٹرینا نے بتایا کہ اسکارلٹ کی مقبول فلم ‘بلیک وِڈو’ کا جب ماسکو میں پریمیئر تھا، تو انھوں نے اس تقریب میں اسکارلٹ کی طرح کاسٹیوم پہن کر اور انھی کی طرح صورت بنا کر اس میں شرکت کی تھی، لیکن تقریب میں جب کسی کو میرے نام کے بارے میں پتا نہ چلا تو میں جذباتی ہو کر بے اختیار رو پڑی۔انھوں نے کہا میں اب اپنی زندگی جینا چاہتی ہیں، اسکارلٹ کی نہیں، میرے فالوورز ہمیشہ پوچھتے ہیں کہ کیا میں نے کبھی اسکارلٹ سے بات کی ہے یا انھیں معلوم ہے کہ میں موجود ہوں۔واضح رہے کہ شُمسکایا مقبول ہونے کے بعد اپنا آبائی شہر میکوپ چھوڑ کر ماسکو منتقل ہو چکی ہیں، جہاں وہ بہ طور ماڈل اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین