• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روزہ پراپرٹی ایگزیبیشن کا افتتاح آج ہوگا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی، ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن ایگزیبیشن آج سے پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے ہونیوالی تین روزہ پراپرٹی ایگزیبیشن کا افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کریں گے۔ پراپرٹی نمائش میں سرکردہ بلڈرز، ڈویلپرز، تعمیراتی صنعت اور بینک اپنے سٹال لگائیں گے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف پاکستان ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے کہا ہے کہ یہ پراپرٹی نمائش پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع فراہم کریگی، پاکستان کے عوام کو ایک چھت تلے پراپرٹی سے متعلقہ تمام صنعت اور بینکوں سے معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ نمائش میں جڑواں شہروں کے علاوہ پورے ملک سے کاروباری افراد، سرمایہ کار اور عوام شرکت کریں گے۔

تازہ ترین