• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی

کراچی(جنگ نیوز)ملک بھر میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود نایاب ہے جس کی وجہ پیٹرولیم ڈیلرز کی منافع میں اضافے کے لیےہڑتال رہی،حکومت نےپچھلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی نظر آرہا ہے۔یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجوہات فی لیٹر پیٹرول پر 4روپے پیٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں اضافہ اور پھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے کا اثر ہوں گی۔22نومبر کو اپنی پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کےمشیر خزانہ شوکت ترین نے واضح طور پر یہ کہہ دیا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات طے پاگئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4روپے بڑھانی ہے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم اپنے مؤقف پر کھڑے رہے، پیٹرولیم لیوی 10ارب روپے کرنےکا کہا تھا وہ توہم نہیں کرسکیں گے، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4روپے بڑھانی ہے اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 30روپے تک لے کر جانی ہے۔بس اب دیکھنا یہ ہے کہ یکم دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کتنا ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید