• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر افسران کے تبادلوں پر سندھ اور وفاق میں تنازع ختم نہ ہوسکا

کراچی /اسلام آباد(این این آئی)سینئر افسران کے تبادلوں پر سندھ اور وفاق میں تنازع ختم نہ ہوسکا ، سندھ حکومت نے ایک بار پھر افسران کو ریلیز نہ کرنے کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے نئے موقف کے بعد ایک بار پھر افسران کو روک لیا گیا، اس صورت حال میں افسران مشکل میں پڑگئے ہیں کہ چارج چھوڑیں یا نہیں۔ذرائع کے مطابق جو افسران چارج چھوڑنا چاہ رہے ہیں وہ کل وزیر اعلی مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے بعد پولیس افسران اور ایڈمنسٹریٹو گروپ کے افسران چارج چھوڑ دیں گے۔ذرائع کے مطابق ان افسران کو نہیں روکا جائے گا جو روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ سے جانا چاہتے ہیں تاہم جو افسران جانا نہیں چاہتے، انھیں سندھ حکومت ریلیز نہیں کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بیشتر پولیس افسران روٹیشن پالیسی کے تحت چارج چھوڑنا چاہتے ہیں، تاہم تبادلہ کیے گئے افسران میں سے چند افسران سندھ سے جانا نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دو روز قبل ہی تبادلہ کیے گئے افسران سے وضاحت مانگی تھی۔

تازہ ترین