• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی چوریاں، متعدد افراد سے موبائل، نقدی چھین لی گئی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آبادمیں تین درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کےعلا وہ 6 کاریں اور 15مو ٹرسائیکلوں اڑا لئے گئے ۔تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں فیاض سے موبائل،بنی کے علاقے سے حسیب سے موبائل،نیوٹاون کے علاقے میں امیر سے موبائل ونقدی، صادق آباد کے علاقے میں نوشین گیلانی سے موبائل، نقدی اوردیگر سامان،آصف سے موبائل ،حمزہ سے ساٹھ ہزارروپے اور دیگر کاغذات، نصیر آباد کے علاقے میں وقاص اور عاقب سے بیس ہزارروپے وموبائل،تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں دانیال سے موبائل، روات کے علاقے میں امان اللہ سے پچاس ہزارروپے چھین لیے گئے ۔ پیرودہائی کے علاقے میں گھر سے رخسانہ کا موبائل ،وارث خان کے علاقے میں عامر کی کارگوکا سامان، بی بی ایچ ہسپتال میں صبا کے پرس سے تیس ہزارروپے ، نیوٹاؤن کے علاقے میں شاران کے گھر سے موبائل اور لیپ ٹاپ، سہیل کے گھر سے موبائل ونقدی، ندیم کے کمرے سے موبائل ،حشام کے کمرے سے لیپ ٹاپ، صادق آباد کے علاقے میں شہزادی کے کرایہ دار اسد نے مکان سے ساراسامان،کامران کی جیب سے موبائل،نصیر آباد کے علاقے میں دوران سفر سحرش کے پرس سے موبائل ، نقدی وغیرہ ، عامر کا موبائل،سول لائن کے علاقے سے عمرکا موبائل دوران سفر،علینہ شکیل کے ملازم سہیل نے ایک تولہ زیور، دوسو ڈالر اور چالیس ہزارروپے ،ائر پورٹ کے علاقے میں منیر کی دکان سے موبائل ،تھانہ روات کے علاقے میں کامران کے فلیٹ سے 8لاکھ روپے چر الیے گئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقے میں رفیق کی جیولری شاپ میں ہونے والی نوسربازی کی واردات میں ساڑھے سات تولہ زیور ات چرالیے گئے ۔تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سعد سمیت تین نے قیصر کو ٹمپرڈ گاڑی دے کر اسکی گاڑی لے لی۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں عثمان کے قریبی رشتہ دار رضوان اعجاز جیولرز نے دھوکہ دہی سے اسکی بیوی کی طلائی چوڑیاں اور مدعی کی بھابی کا کڑا امانتاًلے کر خوردبردکرلیا ۔ اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علا قے ڈی ایچ اے 5 میں عبدالمجید سے تین افراد نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل آر آئی وی 7163 اور موبائل فون مالیت ایک لاکھ 10 ہزار روپے چھین لیے۔تھانہ لوہی بھیر کے علا قے این پی ایف سے حا جی امین کے گھرسے نقدی اور زیورات مالیت 5 لاکھ روپے چوری کر لیے گئے ،تھانہ آئی نائن کے علا قے آئی ایٹ فور میں شاہد احمد کے گھرسے نقدی اور زیورات مالیت 22 لاکھ روپے چوری کر لیے گئے ۔
تازہ ترین