ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، ملتان میں پاپڑ فیکٹری کوناقص اشیا کے استعمال پر پر 50 ہزار روپے جبکہ بیکری کو خوراک میں کھلے رنگ کا استعمال پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید 4 بیکریوں کو ایکسپائرڈ مصالحہ جات کی موجودگی، کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے اور صفائی ک ناقص انتظامات پر 55,000 روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اس کے علاوہ شجاع آباد میں پان شاپ کو ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ خانیوال میں کریانہ سٹور کو سٹوریج ایریا میں مکڑیوں کے جالے اور حشرات پائے جانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔