• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف کے کوالٹی ایشورنس امتحانات10 مارچ سے شروع ہونگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کوالٹی ایشورنس امتحان کا اعلان کر دیا، 10 مارچ سے شروع ہونے والے امتحان میں ساڑھے سات ہزار سکولوں کے طالبعلم شریک ہوں گے. پیف پارٹنر سکولوں میں بارہویں جماعت تک کے طلبا کا امتحان لے گا۔ کوالٹی ایشورنس امتحان کے لئے طلباء کو 75 فیصد نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔انگریزی، ریاضی، اردو، جنرل سائنس، جنرل نالج مضامین سے پرچے ہوں گے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے اختیاری مضامین سے کوالٹی ایشورنس امتحان ہوگا۔ کوالٹی ایشورنس امتحان میں پیف کے کسی بھی سکول کو استثنیٰ نہیں ملے گا۔
تازہ ترین