• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اور محکمہ تعلیم کے زیراہتمام تقریری مقابلے اختتام پذیر

ملتان (سٹاف رپورٹر)نیب اور محکمہ تعلیم کے زیراہتمام پرائمری اور مڈلتا میٹرک ڈویژنل سطح کے تقریری مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔قائد زنانہ مرکزنواں شہر میں دیانتداری میں عزت اور بدعنوانی میں ذلت کے موضوع پر منعقدہالگ الگ تقریری مقابلہ جات کے نتائج کے مطابق مڈل تا میٹرک لیول میںگورنمنٹ گرلز ہائی سکول دولت گیٹ کی طالبہ زینب رفیق نے پہلی۔گرلزحسن۔ماڈل سکول خانیوال کی رائمہ جان نے دوسری اور ماڈل سکول جہانیاں کےطالبعلم مقرر حماد رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری شیخ محمد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف تقریری مقابلوں کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
ملتان سے مزید