• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئر دیر: خاتون سے زیادتی، سینئر سول جج گرفتار


صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو گرفتار کر لیا گیا۔

لوئر دیر کے ڈی پی او کے مطابق متاثرہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ جج نے 15 لاکھ روپے کی رشوت لے کر بہن کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار جج کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

لوئر دیر پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے۔

تازہ ترین