• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے والد سلیم خان کو سالگرہ کی مبارکباد کیسےدی؟

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے والد، فلم نگار سلیم خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

سلمان خان نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنے والد کی سالگرہ کی تقریب سے اپنی بھانجی کوگود میں اٹھائے اپنی پوری فیملی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والد سلیم خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔


اس تصویرمیں سلمان خان کے ساتھ ان کی فیملی کےتقریباََ تمام افراد نظر آرہے ہیں، جن میں اداکارہ ہیلن، ارباز خان، سہیل خان، ارپیتا خان، اور ان کے بیٹے آہل، اتل اگنی ہوتری، الویرا خان، اور ان کا بیٹا آیان شامل ہیں۔

سلمان خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین