• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور گرانے کا کام جاری، اطراف کی تمام سڑکیں بند

کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں انتظامیہ اور بڑی تعداد میں مزدور عمارت کو گرا رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام تیزی سے جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے پہلے مرحلے میں نسلہ ٹاور کی دیواریں گرائیں جارہی ہیں۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ نسلہ ٹاور کے ہر فلور پر مزدور موجود ہیں جو تیزی سے کام کر رہے ہیں جبکہ نسلہ ٹاور کے اطراف کے تمام روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیئے گئے ہیں ۔

پولیس ،رینجرز اور ٹریفک پولیس نسلہ ٹاور کے اطراف تعینات ہے۔

تازہ ترین