• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد میں صرف ویکسینٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہوگی ، محکمہ داخلہ سندھ


فوٹو فائل
فوٹو فائل 

مساجد میں عبادات سے متعلق این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے احکامات جاری کردیے، جس کے مطابق مساجد میں صرف ویکسینٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ مساجد میں کورونا سے بچاؤ کے لئے مکمل ویکسین شدہ افراد عبادت کریں، مساجد کے اندر نماز پڑھنے والوں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

احکامات کے مطابق  مساجد کے فرش سے قالین وغیرہ ہٹالیا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ  کا کہنا ہے کہ مسجد کو عبادت کے لئے ہوا دار کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

تازہ ترین