اسلام آباد(پ ر )4G ٹیکنالوجی کی حامل واحد ٹیلی کام کمپنی زونگ نے مُلر اینڈ فپس کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں اپنے کسٹمر سروس سینٹر پر ٹرمینل اینڈ ایکسپیرئنس زون قائم کیا ہے جہاں سے زونگ صارفین سام سنگ،ہواوی، مائیکرو سافٹ اور لینووو کے جدید ترین موبائل فونز کا جائزہ لے کر رعائتی نرخوں پر خرید سکتے ہیں۔واضح رہے کہ زونگ کا یہ سینٹر اپنی نوعیت کا دوسراسینٹرہے جہاں یہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔اس سے قبل ایسا ہی ایک سینٹر اسلام آباد کے بلو ایریا میں قائم کیا گیا تھا جو صارفین کو جدید ترین سروسز فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر زونگ کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن ظاہر شاہ،جنرل منیجر نارتھ فہیم ممتاز اورمُلر اینڈ فپس کے جنرل منیجر وقاص بخاری نے خطاب کیا۔